ق لیگ کے تحفظات ،وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

ق لیگ کے تحفظات ،وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات
ق لیگ کے تحفظات ،وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، ق لیگ کے تحفظات پر مشاور ت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ق لیگ کے وفد سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر مشاورت کی گئی اورپنجا ب کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار سے ق لیگ کے تحفظات پر مشاورت بھی کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا اور پنجاب کے معالات میں بھی اتحادی جماعت سے مشاور ت نہیں کی جاتی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -