بشری انصاری نے مدرسوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے حیران کن مشورہ دے دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے دینی مدارس اور مولویوں کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے، مسجد اور مدرسہ ہونے کے باعث تعظیم کی وجہ سے وہاں شورنہیں ہوتا، زیادہ لوگ نہیں ہوتے اورمخصوص ماحول ہوتا ہے لہذا وہاں ان لوگوں کوموقع مل جاتا ہے،اس لیے ہرمدرسے اورہر مولوی کے کمرے میں کیمرے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں موجود اساتذہ جو طالبعلموں پرتشدد کرتے ہیں، انہیں مختلف طرح سے اذیتیں دیتے ہیں انہیں تھپڑوں سے، لکڑی سے مارتے ہیں الٹا ٹانگ دیتے ہیں ان سکولوں میں بھی کیمرے لگائے جانے چا ہئیں تاکہ اس طرح کے لوگوں پرنظر رکھی جاسکے۔اداکارہ بشری انصاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سزائے موت دینے کی بات پرکہا کہ ایسے درندوں کو فورا سزائے موت نہیں دینی چاہیئے بلکہ رفتہ رفتہ دینی چاہیے۔