ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،قومی لیڈر کو علاج کے نام پر بہانے بازی زیب نہیں دیتی:میاں محمود الرشید

ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،قومی لیڈر کو علاج کے نام پر بہانے بازی زیب ...
ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،قومی لیڈر کو علاج کے نام پر بہانے بازی زیب نہیں دیتی:میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب  میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،اتحادیوں کے ساتھ چھوٹے بڑے معاملات چلتے رہتے ہیں جو  اَب طے ہو رہے ہیں،علاج کے نام پر لندن جانے والے نواز شریف کی اپنے خاندان اور احباب کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی تصاویر قوم کے لئے ایک سرپرائز ہے۔

ایل ڈی اے ایونیو ون کےمتاثرین کو پلاٹس  فراہمی کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمیاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر نواز شریف کابیماری کے نام پر بیرون ملک جانا ایک جھانسہ تھا جس کے ذریعے انہیں اتنازیادہ بیمار ظاہر کیا گیا تو یہ ایک لمحہ فکریہ ہے،قومی سطح کے لیڈر کو ایسا طرز عمل اختیار کرنا اور علاج کے نام پر بہانے بازی زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر مبنی اور ہمدردانہ رویہ اختیار کیا تھا لیکن اب تسلسل کے ساتھ ایسی رپورٹس اور تصاویر سامنے آرہی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ آؤٹنگ اور ریسٹورنٹس میں کھانے کھا رہے ہیں جو ایک افسوسناک بات ہے،اُن کی طرف سے یہ رویہ اختیارکیاجانا اخلاقی اور قانونی طور پر درست نہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پروزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی نگرانی میں میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا بغور مشاہدہ کیا جا رہا ہے،نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک گئے تھے انہیں مقرر ہ مدت میں واپس آنا چاہیے۔