نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پہلا پیغام سامنے آگیا

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پہلا پیغام سامنے آگیا
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پہلا پیغام سامنے آگیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میجر جنرل آصف غفور کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ سنبھالنے والے میجر جنرل بابر افتخار کا پہلا پیغام سامنے آگیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پیشرو میجر جنرل آصف غفور نے آئی ایس پی آر کے کردار کا از سر نو تعین کیا اور پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار فیئر لڑنے والوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان تھا اور ہمیشہ پاکستان رہے گا، جموں اور کشمیر کے لوگوں کی جدو جہد کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کی یہ ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ اس طریقے سے اپنے آپ کو سنواریں جس طرح سنوارنے کا رسول کریم ﷺ نے حکم دیا ، سب سے پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈیا کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے، آر ایس ایس کی لگائی گئی آگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک انڈیا میں رہنے والی اقلیتوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے اور انہیں آر ایس ایس کے غنڈوں سے تحفظ نہیں فراہم کردیا جاتا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -