ذوالفقار بھٹو مشکل وقت میں نہ تو ملک سے باہر گئے نہ ہی کوئی یوٹرن لیا:نثار کھوڑو

ذوالفقار بھٹو مشکل وقت میں نہ تو ملک سے باہر گئے نہ ہی کوئی یوٹرن لیا:نثار ...
ذوالفقار بھٹو مشکل وقت میں نہ تو ملک سے باہر گئے نہ ہی کوئی یوٹرن لیا:نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو عوام کا ساتھ دیتے ہوئے مشکل وقت میں نہ تو ملک سے باہر گئے اور نہ ہی کوئی یوٹرن لیا،زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،عمران خان نیازی عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے بھول گئے ہیں،عمران خان میں تواتنی بھی ہمت نہیں کہ فیصل واوڈا کو ہی کچھ بول دیں۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جس نے آئین بنایا وہ پھانسی پر چڑھ گیا جس نے آئین توڑااس کے لئے جنگ جاری ہے،آگے بڑھنے کا نام ذوالفقار علی بھٹو ہے،آج کے نوجوان کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے، میں کامیاب سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر پیپلز یوتھ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نےکہا کہ عمران خان نیازی عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے بھول گئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کہہ دیا تھا کہ عمران خان کا آرڈیننس نہیں چلے گا،ہم نے بل پارلیمنٹ میں لانے پر مجبور کردیا،جو شخص تین تین ماہ پارلیمنٹ نہیں آتا تھا وہ اس بل کی خاطر گھنٹوں بیٹھا رہا،یہ وہی عمران خان اور ان کے ساتھی ہیں جو چمچہ گیری بھی خود کرتے ہیں اور قانون بھی خود لاتے ہیں،عمران خان میں تواتنی بھی ہمت نہیں کہ فیصل واوڈا کو ہی کچھ بول دیں۔