پی آئی اے کا ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان

پی آئی اے کا ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان
پی آئی اے کا ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے ایکسیس ریل کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو ایئراور ریل کا انٹرموڈل سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے ’’ ایکسیس ریل‘‘ کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے،اس شراکت داری سے برطانیہ ، یورپ اور کینیڈا میں پی آئی اے کے مسافر اب اپنے ہوائی سفر کے ساتھ ریل اور بس کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے اور ٹکٹ بک کراتے وقت ریل اور بس کی بکنگ اور ٹکٹ بھی خرید سکیں گے ۔ جس کی تفصیل پی آئی اے کے ٹکٹ پر دستیاب ہو گی اور مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے من پسند مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ اسپین میں رینف ( ، کینیڈا میں وایا ریل ( (VIA Rail،  ناروے میںVIٰ جبکہ برطانیہ میں گریٹ ویسٹرن ریلویز  اوراونتی ویسٹ کوسٹ   ٹرانسپورٹ مہیا کرنے وا لی کمپنیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ میں لگژری کوچ سروس روٹس بھی شامل ہیں جو نیشنل ایکسپریس کے ذریعہ لندن ہیتھرو ایئر پورٹ سے اور مانچسٹر ایئرپورٹ سے بڑے برطانوی شہروں تک چلتے ہیں۔اس شراکت داری کا مقصد پی آئی اے کے مسافروں کے لئے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے اس کے ذریعے پی آئی اے کے صارفین ایک ہی ٹکٹ کے ذریعے جہاز سے اتر کر براہ راست ٹرین یا بس کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں گے جبکہ اس مقصد کی خاطر خصوصی کرایوں سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ یہ سہولت پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور ٹریول ایجنسیوں پر دستیاب ہو گی۔ ایکسیس ریل کے ساتھ نئی شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے مار کیٹنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریل اور بس سروس متعارف کرنے سے پی آئی اے کے مسافروں کو آسانی سے برطانیہ ،سپین ، ناروے اور کینیڈا کے مختلف شہروں تک رسائی حاصل ہو گی۔