’فیصل واوڈا بوٹ اٹھا کر مارنا شروع کردیتے تو ۔۔۔‘ صحافی مظہر عباس نے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کردی

’فیصل واوڈا بوٹ اٹھا کر مارنا شروع کردیتے تو ۔۔۔‘ صحافی مظہر عباس نے ...
’فیصل واوڈا بوٹ اٹھا کر مارنا شروع کردیتے تو ۔۔۔‘ صحافی مظہر عباس نے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ فیصل واوڈا بوٹ اٹھا کر اپوزیشن کے رہنماﺅں کو مارنا شروع کردیتے تو کاشف عباسی کیا کرسکتے تھے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پیمرا نے جو قوانین بنائے ہیں ان پر میڈیا مالکان کے دستخط ہیں ، یہ خود اپنے لئے مشکلات کھڑے کرتے ہیں۔

ؒمظہر عباس کا کہنا تھا کہ مسئلہ بوٹ کا نہیں ہے ، مسئلہ یہ کہ جب نعیم الحق نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تھا تو کیا پابندی لگی تھی لیکن اب سوال بوٹ کا آگیاتو پابندی لگا دی گئی؟انہوں نے کہا کہ ہوسکتا تھا کہ فیصل واوڈا کل بوٹ اٹھا کر اپوزیشن کے رہنماﺅں کو مارنا شروع کردیتے تو کاشف عباسی کیا کرسکتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو پیمرا قوانین کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے لیکن یہ سب اپنے اپنے ایجنڈے پر چلتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد