”فیصل واوڈا یہ کام کرکے اپنی قیادت کوبے عزت کررہے ہیں“سلیم صافی نے مثال دیکر سمجھا دیا

”فیصل واوڈا یہ کام کرکے اپنی قیادت کوبے عزت کررہے ہیں“سلیم صافی نے مثال ...
”فیصل واوڈا یہ کام کرکے اپنی قیادت کوبے عزت کررہے ہیں“سلیم صافی نے مثال دیکر سمجھا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ فریڈ م آف سپیچ کے تحت بہت کچھ کرنے کی اجازت ہے ، فیصل واوڈایہ کام کرکے اپنی قیادت کو بے عزت کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فریڈم آف سپیچ کے تحت دنیا میں بہت کچھ کرنے اجازت ہوتی ہے ، اپنی غلطیوں کا تذکرہ کرکے اصلاح کی جاتی ہے جو فیصل واوڈا نے کیاہے ، وہ بد اخلاقی ہے ، پہلی بات یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی گھر میں جاکر اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگے اور رشتہ اس کودیدیا جائے تو اگلے دن وہی لڑکے کا باپ لڑکی کے باپ سے لڑکر اس کہے کہ بھئی تم تو بڑے بے غیرت ہو تم نے مجھے اپنی بیٹی کا رشتہ دیدیا ہے ۔

سلیم صافی نے بتایا کہ اسی طرح پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپوزیشن کے پاس بھیجا اور اب فیصل واوڈایہ کام کرکے اپنی قیادت کو بے عزت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشف عباسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا لیکن ان کو فیصل واوڈا کو سختی سے منع کرنا چاہئے تھا ، یہ پروگرام قمر زمان کائرہ کے شایان شان بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر پابندی نہیں لگنی چاہئے لیکن فیصل واوڈا نے جوکام کیا ہے ، وہ قانونی طورپر غلط نہ ہولیکن اخلاقی طور پر غلط کیا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد