چین میں خوفناک بیماری پھیل گئی، اثر تھائی لینڈ اور جاپان تک پہنچ گیا، دھڑا دھڑ اموات ہونے لگیں

چین میں خوفناک بیماری پھیل گئی، اثر تھائی لینڈ اور جاپان تک پہنچ گیا، دھڑا ...
چین میں خوفناک بیماری پھیل گئی، اثر تھائی لینڈ اور جاپان تک پہنچ گیا، دھڑا دھڑ اموات ہونے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک نیاجان لیوا وائرس رونما ہو گیا جس نے چینی شہر ووہان اور گردونواح کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک اس سے ایک شخص کی موت واقع ہو چکی ہے۔
میل آن لائن کے مطابق اب یہ خوفناک وائرس چین سے نکل کر تھائی لینڈ اور جاپان تک پہنچ گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں تین اور جاپان میں ایک شخص اس وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔ جاپانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی عمر 30سال کے لگ بھگ ہے اور وہ گزشتہ ماہ چین کے شہر ووہان گیا تھا جہاں سے یہ وائرس اسے لاحق ہوا اور جاپان منتقل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ وائرس ’کورونا وائرس‘ (Coronavirus)کی ایک قسم ہے جسے ’نیو چائنہ کورونا وائرس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ وائرس اس قدر مہلک ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دنیا بھر کے لیے اس کے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ وائرس انسانوں میں نمونیا کا سبب بنتا ہے جس میں جان جانے کے امکانات کافی ہوتے ہیں۔ عالمی ماہرین اس وائرس کے سامنے آنے پر حیران ہیں کیونکہ اس سے قبل اس وائرس کا کوئی وجود نہ تھا اور میڈیکل ریکارڈ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ماہر ڈاکٹر ماریا وین کرخووے کا کہنا ہے کہ ”ہم نے دنیا بھر میں ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ وائرس چین سے نکل کر دو ممالک تک جا چکا ہے اور اس کے باقی دنیا میں پھیلنے کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔ یہ وائرس ہمارے ریڈار پر ہے ، تاہم تمام ممالک کو اس کے حملے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔یہ وائرس انسانی تاریخ میں پہلی دسمبر 2019ءمیں رپورٹ ہوا۔“