ایئر پورٹ پر خاتون کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ایئر پورٹ پر خاتون کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ ...
ایئر پورٹ پر خاتون کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈیا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ رات ایک خاتون نے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ مسافر انگشت بدنداں رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 1بجے کے قریب پیش آیا جب اس خاتون نے ایئرپورٹ کے بیگیج ایریا میں کپڑے اتار ڈالے اور مکمل برہنہ ہو گئی۔ ایک مسافر نے اس کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے یہ حرکت کیوں نہیں کی۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ننگے پاﺅں تیز قدموں سے چلتی جا رہی ہوتی ہے۔ اس نے صرف بریزیئر اور انڈرویئر پہن رکھا ہوتا ہے۔ وہ چلتی جاتی ہے اور اپنے بریزیئر اور انڈرویئر بھی چلتے چلتے اتار کر فرش پر پھینک دیتی ہے اور دوسری طرف دور نکل جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے چند منٹ بعد اس خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون بظاہر ذہنی طور پر صحت مند نہیں لگتی۔ شاید اسی وجہ سے اس نے یہ حرکت کی، تاہم اصل حقیقت اس کا طبی معائنہ کرانے کے بعد سامنے آئے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -