کھلونوں کی دکان پر شرمناک گڑیا ، تصویر انٹرنیٹ پر آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں گزشتہ دنوں کھلونوں کی دکان پر لوگوں نے ایک ایسی شرمناک گڑیا دیکھ لی کہ اس کی تصویر انٹرنیٹ پر آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ گڑیا روس کے علاقے سائبریا کے شہر نووسبرسک کی ایک کھلونوں کی دکان پر موجود تھی جو کم عمر لڑکے یا لڑکی کے روپ کی بجائے خواجہ سراءبچے کے روپ میں بنائی گئی تھی۔ منظرعام پر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس گڑیا کی شکل اور کپڑے بچیوں والے ہوتے ہیں مگر اس میں مردانہ جنسی عضو بھی بنایا گیا ہوتا ہے۔
ایک صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”کیا بچوں کے لیے ایسے کھلونے بنانا ٹھیک ہے؟ اس سے ان کی اخلاقیات پر کیا اثر پڑے گا؟“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”یہ ایک خوفزدہ کر دینے والا عمل ہے، جس کے متعلق جاننے کے بعد والدین اپنے بچوں کو گڑیا خرید کر دینے سے ہی خوفزدہ ہو جائیں گے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”میرے خیال میں یہ لبرل لوگوں کی معاشرے کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے۔“واضح رہے کہ یہ دنیا کی پہلی خواجہ سراءگڑیا ہے۔ اس سے قبل کسی ملک میں بھی ایسی گڑیا نہیں بنائی گئی۔