بیوی نے بے وفائی کرنے والے شوہر کے عضو خاص کو ’پھانسی‘ دے دی

بیوی نے بے وفائی کرنے والے شوہر کے عضو خاص کو ’پھانسی‘ دے دی
بیوی نے بے وفائی کرنے والے شوہر کے عضو خاص کو ’پھانسی‘ دے دی

  



کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتا چلا جس پر اس نے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی مرد بے وفائی سے تائب ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ یوکرین کے شہر زیپوریژیا میں پیش آیا ہے جہاں اپنے شوہر کی بے وفائی پر سیخ پا خاتون نے رات کو سوتے میں اپنے شوہر کے عضو مخصوصہ کو دھاتی چھلے کے ذریعے ’پھانسی‘ دے دی۔

خاتون نے دھات کا تنگ چھلا رات کو اپنے شوہر کے پوشیدہ عضو پر چڑھا دیا۔ جب آدمی صبح اٹھا تو اسے درد کا احساس ہوا، مگر تب تک بات آگے بڑھ چکی تھی کیونکہ اس کا عضو تنگ چھلے کی وجہ سے سوجن کا شکار ہو چکا تھا اور وہ چھلا اتار بھی نہیں سکتا تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی گلوخلاصی کروائی اور اس کی سانس میں سانس آئی۔ آدمی تاحال زیپوریژیا کے سٹی ہاسپٹل 5میں زیرعلاج ہے اور اس کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس