خواتین کو کس طرح کے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں نے حیران کن جواب دے دیا

خواتین کو کس طرح کے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں نے حیران کن جواب دے دیا
خواتین کو کس طرح کے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ سائنسدانوں نے حیران کن جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو کس طرح کے مرد زیادہ پسند آتے ہیں؟ نئے تحقیقاتی سروے میں سائنسدانوں نے اس سوال کا ایک حیران کن جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ زیادہ تر خواتین کو داڑھی والے مرد پسند آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ داڑھی والے مرد خواتین کی نظروں میں زیادہ پرکشش ہوتے ہیں اور وہ انہیں جسمانی و سماجی اعتبار سے طاقتورخیال کرتی ہیں۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 18سے 70سال عمر کی1ہزار سے زائد خواتین کو3مختلف مردوں کی 30تصاویر دکھائی گئیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ خواتین نے ان مردوں کی ایسی تصاویر کو سب سے زیادہ پسند کیا جن میں ان کی داڑھی تھی۔ سب سے زیادہ وہ مرد پسند کیے گئے جن کے چہرے پر داڑھی کے ساتھ ساتھ ان کے عوارض مردانہ وجاہت بھی زیادہ تھی۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ٹیسا کارکسن کا کہنا تھا کہ ”خواتین کی پسندیدگی کے اس معیار کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ داڑھی کے ساتھ مرد جسمانی طور پر مضبوط اور سماجی اعتبار سے غالب نظر آتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ کہ داڑھی کے ساتھ مرد کے چہرے کے عوارض زیادہ مردانہ لگتے ہیں اور چہرے کے ایسے حصے داڑھی میں چھپ جاتے ہیں جو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش نہیں ہوتے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -