”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں کہا؟ جان ...
”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے محمد عامر کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے منتخب نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے جنہیں اب کراچی کنگز نے سیزن فائیو کیلئے اپنی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔ مصباح الحق کی جانب سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد ڈین جونز نے محمد عامر کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے مصباح الحق کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستانی ٹی 20 سکواڈ میں محمد عامر کی عدم شمولیت وہ ٹانک ہے جو پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے آغاز کیلئے چاہئے تھا۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے کراچی کنگز کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کیا جبکہ ”تھینک یو“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید :

کھیل -