’وزیر اعظم کے ترجمان بھی فیصل واوڈا والی بات کررہے ہیں“مصدق ملک کا الزام

’وزیر اعظم کے ترجمان بھی فیصل واوڈا والی بات کررہے ہیں“مصدق ملک کا الزام
’وزیر اعظم کے ترجمان بھی فیصل واوڈا والی بات کررہے ہیں“مصدق ملک کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ جو با ت فیصل واوڈا نے بوٹ رکھ کر کی ہے ، وہی بات ندیم افضل چن بھی کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ اگر ن لیگ کی ڈیل ہوئی ہے تو خدو خال بتائیں ، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے او ر نواز شریف پر نیا پرچہ ہوگیاہے ، یہ ڈیل ہے? ۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھے تو پیمرا نے تما م چینلز کوبند کردیا تھا تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بوٹ رکھ کر یہ بات کی جارہی ہے کہ آرمی ایکٹ کون لیگ نے سپورٹ کیوں کیا ہے ؟

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ جو بات فیصل واوڈا نے کی ہے ، وہ بات تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور شرح سود کس نے بڑھائی ہے؟یہ ہم کو کہتے ہیں کہ ہم نے بڑھایا تھا ، اگر یہ بات ہے تو حکومت چھوڑ دیں ، ہم حکومت کو چلا لیں گے ۔ یہ جو کچھ بھی بڑھایا گیاہے ، یہ حکومت نے بڑھایاہے ، یہ تو ایسٹ انڈیا کمپنی بنے بیٹھے ہیں ۔ ندیم افضل چن بھی وہی بات کررہے ہیں جوفیصل واوڈا نے مختلف انداز میں کی ہے ۔

مزید : قومی