اپوزیشن کیا کرے جب حکومت کے اتحادی ۔۔۔؟ ناز بلوچ نے تحریک انصاف سے عدم تعاون کی توجیح پیش کردی

اپوزیشن کیا کرے جب حکومت کے اتحادی ۔۔۔؟ ناز بلوچ نے تحریک انصاف سے عدم تعاون ...
اپوزیشن کیا کرے جب حکومت کے اتحادی ۔۔۔؟ ناز بلوچ نے تحریک انصاف سے عدم تعاون کی توجیح پیش کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ اپوزیشن مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اپوزیشن کیا کرے جب حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے ان کے اتحاد ی رو رہے ہیں؟

جیونیوز کے پرو گرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اپوزیشن کیا کرے جب حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے ان کے اتحاد ی رو رہے ہیں؟

ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کراچی میں بیٹھ کر استعفیٰ دے رہے ہیں اور ق لیگ پنجاب میں کیا کہہ رہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہے ، بیروزگار ی ہے اور اپوزیشن ان تمام ایشوز پر حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے لیکن خود حکومت میں شامل جماعتوں کو حکومت سے بڑی شکایات ہیں۔

مزید : قومی