آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دیدی

آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دیدی
آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گریناڈا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپین ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم سینٹ جارج میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنر پال سٹرلنگ کی 95 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیوین اوبرائن نے 48، گیریتھ ڈیلانی نے 19، گیری ولسن نے 17، اینڈریو بالبرین نے 7 اور ہیری ٹیکٹر نے 2 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل، کھیری پیئر اور ڈوین براوو نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہیڈن والش نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور یوں آئرلینڈ نے 4 رنز کے ساتھ تاریخی فتح سمیٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایوین لوئس نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے جبکہ لینڈل سمنز نے22، شمرون ہت مائر نے 28، کیرون پولارڈ نے 31، نکولس پورن نے 26، شرفین ردرفورڈ نے 26 اور ڈوین براوو نے 9 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی اور کریگ ینگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیمی سنگھ اور جارج ڈوکریل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -