”دراڑیں خلیجیں بنتی نظر آرہی ہیں“تجزیہ کار سلیم بخاری کی حکومت کے مستقبل بارے تشویشناک پیشگوئی

”دراڑیں خلیجیں بنتی نظر آرہی ہیں“تجزیہ کار سلیم بخاری کی حکومت کے مستقبل ...
”دراڑیں خلیجیں بنتی نظر آرہی ہیں“تجزیہ کار سلیم بخاری کی حکومت کے مستقبل بارے تشویشناک پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کے بل پر حکومت کرنی ہے اور کھڑے ہوناہے ، ان کے بارے میں جو تاثر تھا ، وہ ختم ہوگیاہے ، اگلے پانچ ماہ میں حکومت میں دراڑیں بڑھ کر خلیجیں بنتی نظر آرہی ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں تحریک انصاف نے اپنے کارکردگی کے بل پر حکومت کرنی ہے اور کھڑے ہوناہے ، ان کے بارے میں جو تاثر تھا ، وہ ختم ہوگیاہے ۔

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ ماہ میں حکومت میں دراڑیں بڑھ کر خلیجیں بنتی نظر آرہی ہیں ، یہ کسی حکومت کے لئے اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئی تھی اور بڑے بڑے نعرے مارے تھے ، ابھی تک ان میں کوئی وعدہ پورا نہیں ہوسکا اور مجھے تو آنیوالے دنوں میں حکومت میں موجود دراڑیں دریا بنتے نظر آرہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد