”چالیس سال کی روایت ایک رات میں تبدیل نہیں ہوگی“ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ہاتھ کھڑے کردیے

”چالیس سال کی روایت ایک رات میں تبدیل نہیں ہوگی“ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ...
”چالیس سال کی روایت ایک رات میں تبدیل نہیں ہوگی“ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ہاتھ کھڑے کردیے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ووٹر ارکان اسمبلی سے ترقیاتی منصوبوں کی توقع رکھتاہے ، چالیس سال سے یہ ٹرینڈ چلتا آرہاہے اور اب اس میںتبدیلی ایک رات میں نہیں ہوگی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ووٹر ارکان اسمبلی سے ترقیاتی منصوبوں کی توقع رکھتاہے ،ارکان اسمبلی کو فنڈ ز کی روایت ایک مائنڈ سیٹ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس اختیار نہیں ہوناچاہئے کہ اس نے ٹھیکہ دینا ہے بلکہ جو قواعد وضوابط کہتے ہیں ، ان کے مطابق عمل ہونا چاہئے ۔

عثما ن ڈار کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے یہ ٹرینڈ چلتا آرہاہے اور اب اس میں تبدیلی ایک رات میں نہیں ہوگی ۔آخری حل بلدیاتی نظام ہے اوراس کی طرف ہی جاناہوگا ۔ہم میرٹ اور رولز آ ف بزنس کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں۔

مزید : قومی