”یہ کام نہ کیا تو نقصان ہوگا“ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے حکومت کو بتادیا

”یہ کام نہ کیا تو نقصان ہوگا“ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے حکومت کو بتادیا
”یہ کام نہ کیا تو نقصان ہوگا“ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے حکومت کو بتادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ ووٹرز کا مطالبہ پورا نہیں کریں گے تو نقصان ہوگا ، ترقیانی منصوبے پورے کرنے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ ووٹر ز کا مطالبہ پورا نہیں کریں گے تو اس سے نقصان ہوگا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں صرف پنجاب میں چھ ہزار سات سو کلو میٹر کارپٹ روڈ بنی ہے جو جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑا منصوبہ تھا ۔یہ کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے تحت نہیں بنی بلکہ یہ ایک شفاف طریقہ کار کے تحت بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یہی منصوبہ نام بدل کرچلانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی ۔

مزید : قومی