”ہم ہوتے تو اب تک ہمارے پرخچے اڑادیئے جاتے“

”ہم ہوتے تو اب تک ہمارے پرخچے اڑادیئے جاتے“
 ”ہم ہوتے تو اب تک ہمارے پرخچے اڑادیئے جاتے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ جو حرکت فیصل واوڈا نے کی یہ حرکت کسی ہمارے وزیر نے کی ہوتی تو کہا جاتا کہ اس معاملے کی اچھی طرح انکوائری کی جائے اور اس سے استعفیٰ لیا جائے ، اگر ہم ہوتے تو اب تک ہمارے پرخچے اڑادیئے جاتے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آ ن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ جو حرکت فیصل واوڈا نے کی یہ حرکت کسی ہمارے وزیر نے کی ہوتی تو کہا جاتا کہ اس معاملے کی اچھی طرح انکوائری کی جائے اور اس سے استعفیٰ لیا جائے ۔ اگر ہم ہوتے تو اب تک ہمارے پرخچے اڑادیئے جاتے ۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایک بات بتانے کی ضرورت ہے کہ تمام سیاستدانوں کا نام ملاکر دیکھا جائے اوران میں سے اگر کسی نے فوج اور آئی ایس آئی کا نام لیکر تنقید کی ہے تو وہ عمران خان نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ فوج نے وزیرستان میں بمباری کی ہے ، بلوچستان میں بمباری کی ہے اور لوگوں کی جانیں ماری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باتیں یہ خود کرتے ہیں اور توپیں ہمارے اوپر چلاتے ہیں۔

مزید : قومی