کیا فیصل واوڈا نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا فیصل واوڈا نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کردیا
کیا فیصل واوڈا نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کے ٹاک شومیں بوٹ لے جانے کے معاملے پر فوج کی طرف سے ردعمل آنا چاہئے تھا ، ایک وزیر کی اس حرکت کا مطلب یہ ہے آرمی چیف کی توسیع شائد خوف اوردباﺅ کی وجہ سے ہوئی ،، وفاقی وزیر نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ فیصل واوڈا کے ٹاک شو میں بوٹ لے جانے پر فوج کی طرف سے ردعمل آنا چاہئے تھا ، اب جب ایک وزیر بیٹھ کر اس طرح کی حرکت کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آرمی چیف کی توسیع شائد خوف یا دباﺅ کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

رﺅف کلاسراءکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جوتا پوری قوم کے منہ پر رکھ دیاہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ فوجی جو کرتے ہیں اپنی مرضی سے کرواتے ہیں، وفاقی وزیر نے فوج کو متنازعہ کردیا ہے ، ان کی بات کا مطلب یہ ہے کہ فوج ہی ڈیل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کودوہفتے کی کوئی سزا نہیں ہے ، ان کوڈسمس ہوناچاہئے تھا اور وزارت سے ان کی چھٹی کروانی چاہئے تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور