”فیصل واوڈا نے یہ کام فوج کیلئے نہیں بلکہ سیاستدانوں کیلئے کیا“صداقت عباسی کی وضاحت

”فیصل واوڈا نے یہ کام فوج کیلئے نہیں بلکہ سیاستدانوں کیلئے کیا“صداقت عباسی ...
”فیصل واوڈا نے یہ کام فوج کیلئے نہیں بلکہ سیاستدانوں کیلئے کیا“صداقت عباسی کی وضاحت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ فیصل واوڈا نے جو کچھ کیاہے ،اس کی کوئی بھی تعریف نہیں کرتا لیکن فیصل واوڈا نے فوج کا کنڈکٹ ڈسکس نہیں کیا بلکہ سیاستدانوں کا کنڈکٹ ڈسکس کیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر حکومت کو جو سپورٹ کیا ، اس پر ہم اپوزیشن کے شکر گزار ہیں، فیصل واوڈا نے جو کچھ کیاہے ،اس کی کوئی بھی تعریف نہیں کرتا لیکن فیصل واوڈا نے فوج کا کنڈکٹ ڈسکس نہیں کیا بلکہ سیاستدانوں کا کنڈکٹ ڈسکس کیاہے ۔

صداقت عباسی کا کہناتھاکہ ایک سیاسی پارٹی جو خلائی مخلوق کہتی تھی اور مختلف باتیں کرتی تھی جب اس کی طرف سے آرمی ایکٹ کو غیر مشروط سپورٹ کیا گیا تواس پر بہت زیادہ سوالات اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اینٹی اسٹیبلشمنٹ سٹینڈ رکھتے تھے اور بہت جلد لیٹ گئے ہیں ، اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید : قومی