معروف لیگی رہنما اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں قتل

معروف لیگی رہنما اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں قتل
معروف لیگی رہنما اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سگریٹ پینے سے منع کرنے پر لیگی رہنما عابد سندھو کو ان کے بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ن لیگ کے رہنما عابد سندھو کی جمعرات کی صبح ماڈل ٹاﺅن میں ان کے گھر سے لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ساری کڑیاں مقتول رہنما کے بیٹے ولید سے ملنے لگیں۔ پولیس نے بیٹے سے تفتیش کا آغاز کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ اس نے اپنے دوست معید کے ساتھ مل کر اپنے باپ کا قتل کیا ہے۔
ولید ایل ایل بی پارٹ ون کا طالبعلم ہے جس نے بتایا کہ 3 روز قبل وہ اور اس کا دوست سگریٹ پی رہے تھے تو اس کے والد نے انہیں منع کیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی ۔ اسی پر طیش میں آکر ولید نے طیش میں آکر جمعرات کی صبح اپنے باپ کے سر میں اس وقت گولیاں ماردیں جب وہ سوئے ہوئے تھے۔ مقتول عابد سندھو حلقہ پی پی 56 سے ن لیگ کے کوارڈینیٹر اور گوجرانوالہ میں کیبل نیٹ ورک بھی چلاتے تھے۔