وفاقی حکومت کا ویژن انڈے سے شروع ہو کر قبر تک پہنچ گیا:سید ناصر شاہ

وفاقی حکومت کا ویژن انڈے سے شروع ہو کر قبر تک پہنچ گیا:سید ناصر شاہ
وفاقی حکومت کا ویژن انڈے سے شروع ہو کر قبر تک پہنچ گیا:سید ناصر شاہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کیلیے جو تین نام سندھ حکومت نے وفاق کو بھیجے ہیں،اُن میں سے ہی ایک نام فائنل کیا جائے گا،پی ٹی آئی کی مانگے تانگے کی حکومت نے تنکوں کا محل بنایا ہوا ہے،وفاقی حکومت کا ویژن انڈے سے شروع ہو کر قبر تک پہنچ گیا ہے،عوام اب اپنے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے نادرا کے سرٹیفکیٹ اسی روز آن لائن اپنی متعلقہ یونین کونسل کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں جو  سندھ حکومت کا عوام کیلئے سہولیات کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔

صوبائی سیکریٹریٹ میں حکومت سندھ اور نادرا کے مابین  ایم او یو سائن کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے حوالے سے یہ ایک قدم ہے ، اس طرح سہولیات کے حوالے سے سندھ حکومت تمام صوبوں میں پھر برتری لے گئی کیوںکہ نادرا کا یہ سسٹم سب سے پہلے صوبہ سندھ میں شروع کیا گیا ہے،آن لائن سسٹم سے جعلی اور دوسرے سرٹیفکیٹ کا اندراج ختم ہوجائے گا جبکہ لوگوں کی سہولیات کیلئے سندھ میں آٹھ کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی یہ سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صوبہ سندھ کے عوام کیلیے خوشی کا مقام ہے کہ نادرا اور مقامی حکومت کی کاوشیں رنگ لے ا?ئیں۔ ا?ن لائن سسٹم موجودہ ا?ف لائن سسٹم کی جگہ لے گا اور حتمی واقعات کی رجسٹریشن اور سرٹیفکٹ کا اجرا  یعنی پیدائش، موت، شادی اور طلاق اسی نظام کے ذریعے کی جائی گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےصوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئی جی سندھ کیلیے جو تین نام سندھ حکومت نے وفاق کو بھیجے ہیں ان میں سے ہی فائنل کیا جائے گا۔ سینئر افسران کسی کیلیے استعمال نہ ہوں کیوں کہ ان کے ساتھ بھی کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ میئر کراچی بھی متعدد بار وعدے پورے نہ کرنے کا گلہ کرچکے ہیں اس وقت معیشت کا برا حال ہے، مانگے تانگے کی حکومت نے تنکوں کا محل بنایا ہوا ہے۔ وفاق صوبہ سندھ میں جو بھی ترقیاتی کام کرائے گا اسے ہم خوش ا?مدید کہیں گے۔ وفاقی حکومت کا وژن انڈے سے لیکر قبر تک پہنچ گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان  رابطوں سے اگر صوبے میں بہتری آتی ہے تو اچھی بات ہے،ایم کیو ایم کو بھاری آفر اب بھی برقرار رہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورنگی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ،یہ ان کا وژن ہے کہ پورے کورنگی میں پیپلز پارٹی کا ایک بھی ایم این اے، ایم پی اے اور یو سی چیئرمین منتخب نہ ہونے کے باوجود بھی اس علاقے میں ترقیاتی کام کرائے گئے،سندھ حکومت بلاتفریق ہر علاقے میں ترقیاتی کام کرا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے آئینی طور پر اس کا پہلا حق ہے،وفاقی حکومت ہمیں مہنگی ایل این جی خریدنے کا کہہ رہی ہے ،ہم اپنے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کیوں ڈالیں؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت گیس کے حوالے سے رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی