اسلام آباد ہائیکورٹ،15معاونین خصوصی کیخلاف درخواست،جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ،15معاونین خصوصی کیخلاف درخواست،جواب طلب

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 15معاونین خصوصی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دور ان فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سماعت کی۔ دور ان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے معاونین خصوصی کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 3 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دئیے گئے، معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا اسٹیٹس نہیں دیا جاسکتا،یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر