آئی جی سندھ تبدیلی،وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

آئی جی سندھ تبدیلی،وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا، ملاقات (آج)جمعرات کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کی کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے جس کے ساتھ ہی وفاق کو نئے آئی جی کے لیے 3 نام بھیجے جائیں گے۔اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان سے مشورہ کیا ہے۔وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آئی جی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی ٹاسک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات (آج) جمعرات ہوگی۔
آئی جی سندھ

مزید :

صفحہ آخر -