رانا ثنا اللہ کی خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش مذاق کے سوا کچھ نہیں، زلفی بخاری

رانا ثنا اللہ کی خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش مذاق کے سوا کچھ نہیں، زلفی ...

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جانب سے اسمبلی میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہر یار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے ان کو سینگوں سے پکڑا ہے، امید ہے اسی طرح آپ ان کے کیس کو انجام تک بھی پہنچائیں گے، میں ہر قدم پر بھائی کے ساتھ ہوں۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ آخر


loading...