شوگر مل مالکان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں،ندیم افضل چن

  شوگر مل مالکان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں،ندیم افضل چن

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ شوگر مل مالکان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کابینہ میں دو اہم اشو زیر بحث آئے، حکومت نے گنے کا ریٹ ایک سو نوے روپے مقرر کیا تو شوگر ملز احتجاج کر رہی ہیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ اب شوگر ملز مالکان کا مطالبہ ہے سترہ فیصد سیلز ٹیکس کم کیا جائے، شوگر مل مالکان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں، شوگر مل مالکان سے حکومت کی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں وزیر اعظم نے پوچھا کہ ساری پولیٹیکل ایلیٹ شوگر ملز کیوں لگاتی ہے۔ندیم افضل چن نے کہاکہ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں شوگر ملز پر بریفنگ لی، حکومت کپاس کی قیمت بھی مقرر کرنے جا رہی ہے۔

ندیم افضل چن

مزید : علاقائی