تحریک انصاف کا آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کلیم امام کا تبادلہ روکنے کے لیے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو اپنے دفاع کا اختیار ہونا چاہیے، آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بغیر مشاورت آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ہمارے لیے بھی عدالت کے دروازے کھلے ہیں اور کلیم امام کے لیے بھی کھلے ہیں۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ آئی جی کے لیے نام وفاقی حکومت تجویز کرتی ہے، صوبائی حکومت نہیں، وزیر اعظم کو حق ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو بلا سکتے ہیں۔

تحریک انصاف

مزید : علاقائی


loading...