امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں خوف کے سائے ، 20 ہزار نیشنل گارڈ تعینات
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے ہنگاموں کے خطرے کے پیش نظرامریکی دارالحکومت میں 20ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردئیے گئے ہیں،سیکیورٹی کے پیش نظر واشنگٹن میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق نائب صدر مائیک پنس نے کیپٹل ہل میں تعینات نیشنل گارڈز سے ملاقات کی۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی
گیشن (ایف بی آئی) کی وارننگ کے بعد واشنگٹن میں سیکیورٹی کا لیول بڑھا دیا گیا ہے۔ ریاستی گورنرز اورمقامی ایوان نمائندگان کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے،نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ چھ جنوری کو واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا جس کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے پر ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دیدی تھی۔