نومنتخب امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ’امریکن ریسکیو پلان‘ کا اعلان کردیا

نومنتخب امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ’امریکن ریسکیو پلان‘ کا اعلان ...
نومنتخب امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ’امریکن ریسکیو پلان‘ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی معیشت کی بحالی اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئےایک اعشاریہ نو ٹریلین امریکی ڈالر کے امریکا بچاؤ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق معیشت کی بحالی اور کورونا وائرس سے  نمٹنے کے لیے ایک اعشاریہ نو ٹریلین امریکی ڈالر کے امریکن ریسکیو پلان کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے اور اپنی معیشت کو بہتر سے بہتر بنانے کی بات کی جائے تو ہمارے پاس ضائع کرنے کے لئے ذرا سا بھی وقت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ نقدرقوم کی ادائیگی،کرایوں میں ریلیف،چھوٹے بزنس کی سپورٹ میرے امریکہ ریسکیو پلان کا حصہ ہیں۔