ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال میرے اللہ نے چاہاتو اب بہتری کی جانب جانے کا امکان ہے اور جو خطرات محسوس کئے جا رہے تھے وہ بھی کم ہو سکتے ہیں اور ان شاءاللہ کوئی اچھا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی ایک سچی توبہ بے شمار مسائل کا حل ہے اور آپ کو شائد اندازہ ہی نہیں ہ ے کہ صورت حال کس قدر خراب ہے۔ حالات ان شاءاللہ ضرور بدلیں گے مگر آپ کی نیت کے مطابق۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک طرف سے اللہ نے چاہا تو فائدہ آ سکتا ہے۔آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ انشاءاللہ اس میں بھی کمی آ جائے گی۔ صرف جائز رزق کمانے پر غور کرنا ہے اب۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

زندگی میں بے شمار مشکلات تو ہیں، مگر ہمارے ساتھ ہمارا اللہ بھی تو ہے پھر پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ آپ اپنے اللہ سے سچے دل سے دعا کریں اور سارے معاملات سپرد اللہ کر دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جب آپ کو غصہ آئے تو درود شریف کا ورد شروع کر دیا کریں۔ اس غصے نے ہی شائد زندگی میں بہت سی غلطیاں کروائی ہیں۔ اب مزید اس کا سلسلہ نہین چلنا چاہیے، اب بس کر دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو آج میرے اللہ کی منشا ہوئی تو بڑا کوئی فائدہ ہو سکتا ہے اور رکاوٹوں کا وہ سلسلہ بھی اللہ نے ہی دور کرنا ہے۔ اس سے امید ہے کہ اب آسانیاں ملیں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جس طرف سے اچھی خبریں نہیں آ رہی تھیں، ان شاءاللہ اب امید ہے کہ صورت حال بدل جائے گی اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہو گا۔ مالی طور پر بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ اپنے خانگی مسائل کو لے کر پریشان ہیں وہ خود کو اب کچھ عرصے کے لئے ایک طرف کر لیں۔ اس وقت آپ کا کوئی بھی احساس نہیں کرے گا اور قربانیاں بھی رائیگاں ہی جائیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ابھی استخارہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اصل حالات کا علم ہو سکے۔ آپ کی پریشانی سمجھ میں نہیں آ رہی۔ اللہ پاک ہی ہیں جو سلسلے کو چلائے ہوئے ہیں جیسے پرانی کوئی نیکی کام آ رہی ہو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر بھی کیا کریں روحانی قوتیں اجاگر ہوں گی تو کچھ ہوگا۔ ان دنوں ستارے ساتھ نہیں دے رہے۔کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیا چاہتے ہیں۔ آپ کو بھی معلوم نہیں ہے۔ ہوا میں تیر مت چلائیں اور حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ اس وقت رسک لے کر چلنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے خیال کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے تھے، ان شاءاللہ اب وہ بھاگ جائیں گے خود بخود اور آج اگر اپنوں کے ساتھ کچھ اختلاف ہوں تو ہر ممکن اس سلسلے میں درگزر سے کام لیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -