وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹادیا

وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹادیا
وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ،اس حوالےسے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کیس کی آئندہ سماعت تک کام سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے انہیں عہدے سے ہٹادیا ہے۔

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ نے سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس عہدے کا اشتہار دیاگیا؟ چیئرمین پی ٹی وی کیس میں زائدعمرسے متعلق رعایت دی؟ آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں پڑھاتھا؟ وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں تھیں وہی کیں،عدالت نے کہاکہ عمرکی حدمیں نرمی کاجوازنہیں دیا،بغیرفیصلہ پڑھے سمری بھجوادی۔

مزید :

قومی -Breaking News -اہم خبریں -