ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی، عائشہ عمر
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہ عائشہ عمر نے کہاکہ وہ کسی پر انحصار کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ خود اٹھایا اور کبھی بھی اپنی کسی ضرورت کے لئیکسی پر انحصار نہیں کیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشر ے کے لوگ بولڈ لڑکی کو سرکش اور اقدار کے خلاف چلنے والی لڑکی سمجھا جاتا ہے جو کہ ایک بری مثا ل ہے اور اسی لئے وہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی۔