کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ
کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488، سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار 396، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996، بلوچستان میں 18 ہزار 537، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 387، سندھ میں 3 ہزار 769، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 773، اسلام آباد میں 450، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 238 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -