شمالی وزیرستان میں بائی پاس روڈپر فائرنگ، ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ قتل

شمالی وزیرستان میں بائی پاس روڈپر فائرنگ، ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ قتل
شمالی وزیرستان میں بائی پاس روڈپر فائرنگ، ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ قتل

  

میرانشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں بائی پاس روڈپر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرکو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ مقتول ڈاکٹر ولی اللہ داوڑبنوں میں میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے ،ان کاتعلق میرعلی کے گاﺅںہرمز سے تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ولی اللہ اپنی گاڑی میں بنوں سے میرعلی جا رہے تھے،گزشتہ رات10 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، مقتول ہر ہفتہ اوراتوار میرعلی میں مریضوں کودیکھنے آتے تھے،ان کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -FATA -وزیرستان -