شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں ...
شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں گی،روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی،سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کامزیدکہناتھا کہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی، انہوں نے کہاکہ سڑک کی تعمیر سے دو صنعتی شہر آپس میں منسلک ہوں گے،دو رویہ سڑک بننے سے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -