بیٹی کی پیدائش کیساتھ ہی ویرات کوہلی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال میں ایک ننھی پری کے والد بننے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹوئٹر پر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو 40 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی ٹوئٹر پر 40 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے صرف 64 لوگوں کو اپنے تصدیق شدہ اکاﺅنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرکٹ سے متعلق پیغامات سمیت مختلف پیغامات جاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب اگر ہم ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو وہاں ان کے فالوورز کی تعداد 90.3 ملین ہے جبکہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر صرف 198 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔ ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان سٹار ماں باپ کیلئے مبارکباد کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔