کورونا لاک ڈائون، آسٹرین وزیراعظم نے ماہرین سے مشاورت کیلئے اعلان اتوار تک موخر کردیا

کورونا لاک ڈائون، آسٹرین وزیراعظم نے ماہرین سے مشاورت کیلئے اعلان اتوار تک ...
کورونا لاک ڈائون، آسٹرین وزیراعظم نے ماہرین سے مشاورت کیلئے اعلان اتوار تک موخر کردیا

  

ویانا (المیر باجوہ) آسٹریا میں  لاک ڈائون سے متعلق مزید فیصلوں کا اعلان اتوار کو متوقع ہے ، وزیراعظم سبسٹین کرز نے ماہرین سے مشاورت کیلئے اعلان موخرکردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کی شام ویانا میں فیڈرل چانسلری میں  تفصیلی بات چیت ہوئی،سبسٹین کرز جمعرات سے مستقل طور پر فون پر ماہرین سے مشاورت میں ہیں اور آخری وقت تک مشاورت کرکے لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ کریں گے، ہفتہ کے روز متوقع لاک ڈاؤن کا اعلان اتوار تک ملتوی کردیا گیا ۔ وزیراعظم اب کل صبح  ایک پریس کانفرنس میں کورونا کے نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ویانا سمرنگ میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں گندے پانی کے نمونے لئے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا گیا، ویانا میں ایک ابتدائی  ٹیسٹ کے مطابق  "برطانوی وائرس" کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح دس بجے وزیراعظم کرز چیمبر آف کامرس کے سربراہ ہیرالڈ مہرر سے ملاقات کریں گےاور تجارتی شعبہ پر مشاورت کریں گے، پھراتوار کو وفاقی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -