انٹرا پارٹی الیکشن، چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہوتے ہی حکومت سے تمام بڑے منصوبے روکنے کا مطالبہ کردیا

انٹرا پارٹی الیکشن، چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہوتے ...
انٹرا پارٹی الیکشن، چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہوتے ہی حکومت سے تمام بڑے منصوبے روکنے کا مطالبہ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

ق لیگ کے صوبائی صدور کے انتخاب کے بعد مرکزی قیادت کے چناؤ کیلئے الیکشن ہوا جس  میں چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر اور طارق بشیر چیمہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں غریب کے حالات مایوس کن ہیں، حکومت تمام بڑے منصوبے دو تین سال کیلئے معطل کرکے غریب آدمی کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرے۔

مزید :

قومی -