ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا، بڑا اعلان کردیا

ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا، بڑا اعلان کردیا
ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا، بڑا اعلان کردیا
سورس:   Facebook

  

لاش اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے ایکشن فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکشن فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیام نیسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایکشن فلمیں نہیں کریں گے اور اگر کورونا نے اجازت دی تو دیگر سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کی دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، ان فلموں کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے اور خود سے آدھی عمر کے لڑکوں کو پیٹنے کو مس کریں گے۔

اڑسٹھ سالہ لیام نیسن نے کہا کہ اگر ونڈر وومن فلم کی ڈائریکٹر چاہیں تو وہ فلم کے تیسرے حصے میں ونڈر وومن کے باپ کا کردار نبھا سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -