عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، براڈ شیٹ سے معلومات لے رہے ہیں: شہبازگل

عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، براڈ شیٹ سے معلومات لے رہے ہیں: ...
عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، براڈ شیٹ سے معلومات لے رہے ہیں: شہبازگل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کاکہنا ہے کہ مریم نواز اور شہبازشریف عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں،عمران خان ان کو این آر او نہیں دیں گے،ہم براڈ شیٹ کوباقاعدہ لکھ رہے ہیں اِن کے پاس اس متعلق جو کچھ ہے پتہ چلے گا،کس نے ان سے کمیشن مانگا وہ بھی پتہ چلے گا؟۔

معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب رٹی رٹائی پریس کانفرنس کرتی ہیں، کبھی ٹی وی شو میں نہیں آتیں ،عمران خان اس ملک پر اللہ کااحسان ہے،تباہی ان لوگوں کامقدر ہے ،اب آپ کویہ لوگ بھاگتے ہوئے نظرآئیں گے،فارن فنڈنگ لینے والے وہ ہیں جنہوں نے اُسامہ بن لادن سے فنڈنگ لی تھی ،جمہوریت ہمیں نہ سکھائیں آپ کی جمہوریت سے ملک ٹوٹا تھا۔اُنہوں نے کہاکہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ کیاگیا ،مجھ سے کوئی پوچھتا ہے کس بات کا مقدمہ تو میرے پاس جواب نہیں ہوتا،2 نومبر2020 کوجعلی لیٹر بنا کر مجھ پر مقدمہ بنایاگیا،جن صاحب نے یہ مقدمہ کیا مجھ پر،کیا اُن کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے؟مجھے کسی نے بتایاہے کہ میرے مقدمے میں بھی شاید انجم ڈار کاہاتھ ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ جو کہتے ہیں جیل ہمارا دوسراگھر ہے ان کی بات پر حیرت ہے،جن کی پیدائش ڈھیلے قانون کی وجہ سے ہوئی وہ ڈوریاں ہلا رہے ہیں ،میرا مقصد کسی پرالزام لگانا نہیں حق کی بات کرنا ہے،سیاسی بیان پربے بنیادمقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی،ہم نے وزیراعظم کے جیسی سیاست کرنی ہے، ان چوروں کے جیسی نہیں ،اپنے لیڈر کی تلقین کے مطابق عدالتوں کااحترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بے بنیاد کیس ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے پر شرمندگی محسوس کررہاہوں،ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں،پچھلی بار بھی کمپنی کانام نہیں لیاتھا اور نہ اب لوں گا۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازکے پیسے کون کون یہاں سے اکٹھے کرکے دیا کرتے تھے،420کاکیس جعلی دستخط کی وجہ سے کیاگیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -