اداکارہ عائزہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟

اداکارہ عائزہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟
اداکارہ عائزہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ عائزہ خان 30 برس کی ہوگئی ہیں، گزشتہ روز انہوں نے اپنی سالگرہ منائی ، عائزہ خان 15 جنوری 1991ء کو پیدا ہوئی تھیں جو نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں ۔ 

مہرپوش ڈرامے کی اداکارہ نے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرنیوالے دوستوں اور اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا  اور لکھا کہ آپ لوگوں نے اس خاص دن کے موقع پر خوشی دی ، میرے لیے  گزشتہ رات ملنے والی محبتوں کی کوئی قیمت نہیں۔

عائزہ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھی اداکاروں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا جن میں عمران عباس، کنزہ ہاشمی،  سمیع خان،اسامہ خالد سمیت کئی نام شامل ہیں۔ 

مزید :

تفریح -