معروف بھارتی اداکار درزی بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معروف بھارتی اداکار درزی بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف بھارتی اداکار درزی بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ’سونوسود درزی شاپ‘ ہے،ویڈیو میں ان کو کپڑے سیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق  ویڈیو کے کیپشن میں سونو سود نے لکھا کہ ’یہ سونو سود کی درزی کی دکان ہے، یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے۔‘ساتھ میں انھوں نے خود کو ہی ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’پینٹ کی جگہ نکر بن جائے، اس کی ہماری گارنٹی نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ سو نو سود غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ کچھ ہفتوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سونو سود نے تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جس کے لیےانہوں نے  اپنی جائیدادیں گروی رکھوائی تھیں۔

مزید :

تفریح -