سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،تیسرے دن کا کھیل ختم،میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل
گال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے،انگلینڈ کو ابھی بھی سری لنکن ٹیم پر 130 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو سری لنکن باؤلرز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو زیادہ رنز نہیں بنانے دئیے۔کپتان جوئے روٹ کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے،جوئے روٹ نے 228 رنز کی بہترین اننگز کھیلی،انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 421 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز میں سری لنکا نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے ہیں،کوشل پریرا62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو تھریمانے 76رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پہلی اننگز میں پوری سری لنکن ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔