’اس نے میری شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی‘ لڑکی کی شکایت پر ٹی وی سٹار کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

’اس نے میری شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی‘ لڑکی کی شکایت پر ٹی وی ...
’اس نے میری شرمناک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی‘ لڑکی کی شکایت پر ٹی وی سٹار کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹی وی سٹار سٹیفن بیئر کو ان کی سابق گرل فرینڈ کی شکایت پر ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 31سالہ سٹیفن بیئر کی سابق 26سالہ گرل فرینڈ جارجیا ہیریسن نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اس کی شرمناک ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی اور اسے آن لائن وائرل کر دیا۔ اس ویڈیو میں جارجیا اور سٹیفن جنسی تعلق قائم کر رہے ہوتے ہیں۔ 
جارجیا کا کہنا تھا کہ سٹیفن نے یہ ویڈیو اس کی اجازت کے بغیر بنائی اور جارجیا کی طرف سے تعلق ختم کرنے پر انتقاماً یہ ویڈیو واٹس ایپ پر وائرل کر دی۔رپورٹ کے مطابق سٹیفن بیئر اپنے بھائی کے ہمراہ گزشتہ 6ہفتوں سے دبئی میں مقیم تھے جہاں سے وہ گزشتہ روز برطانیہ واپس پہنچے۔ ان کی پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتری جہاں تین پولیس آفیسرز سٹیفن کے انتظار میں تھے۔ انہوں نے اسے ہتھکڑی لگائی اور وہیں سے پولیس سٹیشن لے گئے۔ واضح رہے کہ سٹیفن اور جارجیا 2018ءکے دوران باہم تعلق میں رہے۔ سٹیفن کی طرف سے جارجیا کے اس الزام کی پہلے ہی تردیدکی جا چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -