توہین مذہب کے الزام پر پروفیسر کو قتل کرنے والے خطیب حسین کے کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ

توہین مذہب کے الزام پر پروفیسر کو قتل کرنے والے خطیب حسین کے کیس کا تہلکہ خیز ...
توہین مذہب کے الزام پر پروفیسر کو قتل کرنے والے خطیب حسین کے کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے توہین مذہب کا الزام لگا کر پروفیسر کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پروفیسر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خطیب حسین کو سزائے موت سنادی جبکہ اسے قتل کیلئے اکسانے والے ملزم ظفر حسین کو سات سال قید  کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں 20 مارچ 2019 کو طالب علم خطیب حسین نے اپنے استاد خالد حمید کو قتل کردیا تھا، اس قتل کی وجہ ملزم نے اپنے استاد کی 'مذہب مخالف سوچ' قرار دی تھی۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -پنجاب -بہاول پور -ملتان -