ٹرین پر یوٹیوب ویڈیو بنانے کے شوق میں 11 سالہ لڑکا اپنی ٹانگوں سے محروم ہوگیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ٹرین پر یوٹیوب ویڈیو بنانے کے لیے11سالہ لڑکے نے ایسی خطرناک حرکت کر ڈالی کہ دونوں ٹانگوں سے ہی محروم ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ارکیڈے اکسینوف نامی اس لڑکے کا تعلق روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ سے ہے جس نے اپنے دو دوستوں کے ہمراہ چلتی ٹرین پر چڑھ کر یوٹیوب ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ ارکیڈے نے چلتی ہوئی کارکیرج پر چڑھنے کی کوشش کی اور پاﺅں پھسل جانے سے نیچے گر گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں ٹریک پر پہیے کے نیچے آ کر کٹ گئیں۔
ارکیڈے کی والدہ ماریا پیتروا کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کو دباﺅ ڈال کر اس کے دونوں دوستوں نے چلتی کیرج پر چڑھنے کے لیے مجبور کیا۔ارکیڈے کی بائیں ٹانگ پوری کی پوری کٹ گئی جبکہ دائیں ٹاک گھٹنے تک کٹی۔ ٹرین کے ڈرائیور نے ارکیڈے کو ٹرین کے نیچے آتے دیکھ لیا اور ٹرین روک کر اسے ابتدائی طبی امداد دی اور ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ اگر ڈرائیور اسے نہ سنبھالتا تو اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔