اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑنے کے بعد لڑکی کا انوکھا اقدام ، اس کے گھر کا ایسا حشر کردیا کہ اب کئی دن صفائی کرتا رہے گا

اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑنے کے بعد لڑکی کا انوکھا اقدام ، اس کے ...
اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑنے کے بعد لڑکی کا انوکھا اقدام ، اس کے گھر کا ایسا حشر کردیا کہ اب کئی دن صفائی کرتا رہے گا
سورس:   TikTok

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو بے وفائی کرتے پکڑ لیا اور پھر اس سے ایسا انتقام لیا کہ بیچاراکئی دن تک اپنے گھر کی صفائی کرتا رہے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ہولی نامی اس لڑکی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ ”میرابوائے فرینڈ اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا تھا جس پر میں نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر لیا ہے اور آج اس کے اپارٹمنٹ سے اپنا سامان اٹھانے آئی ہوں اور سامان اٹھانے کے بعد اس کے اپارٹمنٹ کا یہ حشر کر دیا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہولی نے اپنے بوائے فرینڈ کے اپارٹمنٹ میں قالینوں، بیڈ اور صوفوں سمیت ہر جگہ رنگوں اور چمکیلی کی کئی بوتلیں انڈیل دی ہوتی ہیں جن کی صفائی میں کئی دن لگ جائیں گے۔ ہولی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 2کروڑ 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ہولی نے اس کے بعد ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے آنے والے پیغامات کے سکرین شاٹس دکھاتی ہے جن میں وہ اپنے اپارٹمنٹ کی اس حالت پر سٹپٹا رہا ہوتا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -